13 اگست 2026 - 17:21
عراقچی: فرانس کو دنیا کو حقوقِ انسانی کا درس دینا بند کرنا چاہیے

 ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے فرانسیسی وزیرِ خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس جیسے ممالک کو دنیا کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کا درس دینا بند کرنا چاہیے، کیونکہ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی اور ایران کے خلاف جارحانہ حملوں کی حمایت نے ان کی نام نہاد اخلاقی برتری ختم کردی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فرانسیسی وزیرِ خارجہ ژان نوئل بارو کے بیان کے جواب میں کہا کہ فرانس جیسے ممالک کو دنیا کو ’’انسانی حقوق‘‘ اور بین الاقوامی قوانین کے بارے میں نصیحتیں کرنا بند کردینی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح اور شرمناک منافقت ہے۔

عراقچی نے مزید کہا کہ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی اور ایران کے خلاف جارحانہ حملوں کے لیے فرانس کی حمایت نے اس نام نہاد اخلاقی برتری کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے جس کا وہ دعویٰ کرتا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha